ثریا اللہ دین کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مرحومہ نے نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان بھر میں مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دیں،سحرملتانی

کوئٹہ(این این آئی)انجمن گلستان ادب پاکستان کے بانی،دریچہ ادب پاکستان کویٹہ چیپٹر کے چیف ایگزیکٹو سحرملتانی و دیگر عہدیداروں اور ممبران نے بلوچستان کی معروف سوشل ورکر،تنظیم ادارہ بحالی مستحقین بلوچستان کی بانی محترمہ ثریا اللہ دین(تمغہ امتیاز) ساوتھ ہیمپٹن برطانیہ وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مرحومہ ایک مثالی خاتون تھیں خدمت خلق کا جذبہ ان میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔انہو ں نے نہ صرف بلوچستان بلک پاکستان بھر کے مختلف شعبوں میں گراں قدرخدمات انجام دیں مرحومہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرو جمیل عطا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں