بولان(این این آئی)کچھی پولیس کا بھاگ کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ قومی شاہراہ این 65 پر ڈکیتی کی نیت سے آنے والے ڈاکو کا پولیس کے ساتھ آمنا سامنا فائرنگ کے تبادلے میں ایک عدد ایس ایم جی بمعہ دو میگزین، پچاس راؤنڈز اور ایک عدد سی ڈی موٹر سائیکل 2012 ماڈل چھوڑ کر ڈاکو جان بچا کر فرار ہونے میں کامیاب، پولیس فورس علاقائی امن کی بحالی کیلئے متحرک کردار ادا کررہی ہے ضلع کے عمائدین زعماء معتبرین پولیس کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی کچھی رانا محمد دلاور نے ڈھاڈر پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز بھاگ پولیس کی ٹیم کا تحصیل بھاگ کے علاقے گوٹھ میر خان ابڑو کے قریب کھوکھر ڈیم کے مقام پر پولیس کی ٹیم کا ڈاکوؤں کے ایک گروپ سے آمنا سامنا ہوا ڈاکوؤں قومی شاہراہ این 65 اور بھاگ لنک روڈ پر ڈکیتی کی نیت سے آرہے تھے اس دوران پولیس نے انہیں دیکھ کر رکنے کا اشارہ کیا جس پر ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی جوابی دو طرفہ فائرنگ سے ڈاکو ایک عدد ایس ایم جی دو میگزین بمعہ پچاس راؤنڈز اور ایک عدد موٹر سائیکل چھوڑ کر قریبی علاقے میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ایس ایس پی کچھی رانا محمد دلاور کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کچھی اپنی جانوں پر کھیل کر بھی عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ڈاکوؤں کا گینگ پولیس کے وار سے نہیں بچ سکتے عنقریب انکے کمین گاہوں تک پہنچ کر انکا قلع قمع کیا جائیگا اس ضمن میں ضروری ہیکہ علاقائی عمائدین زعماء باشعور عوام اپنی فورس کا حوصلہ بڑھائیں اور کہیں بھی مشکوک افراد یا ملوث سرگرمیوں میں پائے جائیں تو انکی اطلاع فوری طور پر مقامی پولیس تھانے میں دیں تاکہ ایسے سماج دشمن عناصر کے علاقائی امن دشمن کاموں کو روکا جاسکے اور انکے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائی جاسکے کچھی کے امن کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلیں گے امن ہوگا تو روزگار ہوگی امن ہی ہماری پہلی ترجیح ہے پولیس فورس کچھی کے جوان قیام امن کیلئے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

