کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں جائیداد کے تنازعے پرلے پالک بھائی نے فائرنگ کرکے 2بھائیوں کو ہلاک کرکے گھر کے صحن میں دفن کردیا۔ پولیس کے مطابق چھ ماہ قبل ملزم عدنان نے جائیداد کے تنازعے پر اپنے دو بھائیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے بعدانہیں گھرکے صحن میں دفن کردیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کی سابقہ بیوی نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ ملزم عدنان جسے مقتولین کے والدین نے گود لیکرپالا تھا فائرنگ کرکے اپنے دو بھائیوں کو ہلاک کردیا ہے جس پرپولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ مجسٹریٹ کے آنے پر مقتولین کی نعشیں ہسپتال منتقل کی جائیں گی۔

