ایران تنازع کے باعث بلوچستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے بحران کا خطرہے،آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کر دیا

کوئٹہ (این این آئی) آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے ایران میں جاری تنازعہ کے باعث لیزل کی ممکنہ بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جس سے پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔ ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ بلوچستان میں قانونی قبول ریٹیل ڈھانچے کی عدم موجودگی کے باعث ایک بڑا بحران جنم لے سکتا ہے، جو سرحدی اضلاع میں عوامی آمدورفت اور ٹرانسپورٹ کو بری طرح متاثر کرے گا، چیئرمین آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان طارق وزیر علی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں قانونی اور ریگولیٹری نظام کی شدید کمی ہے۔ ایسی صورتحال میں ائل مارکیٹنگ کمپنیاں غیر قانونی یا غیر رسمی قبول اسٹیشنز کو پاکستانی لیزل فراہم نہیں کرپائیں گی۔ جس کے باعث ٹرانسپورٹ کا نظام بری طرح متاثر ہوگا، طارق وزیر علی حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ عوام میں قانونی فیول اسٹیشنز کی اہمیت سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کیا جاتے فیول اسٹیشن کے لائسنس کے طویل اور پیچیدہ عمل میں نرمی اختیار کی جائے اور پر ضلع اور تحصیل میں قانونی قبول اسٹیشنز کا قیام کیا جائے۔ طارق وزیر علی نے مزید کہا کہ اگر ایران سے ڈیزل کی سپلائی بند ہو گئی اور متبادل قانونی انفراسٹرکچر نہ بنایا گیا تو بلوچستان میں پترولیم مصنوعات کی قلت کے باعث عوامی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ حکومت کے پاس بہت کم وقت ہے، فوری اور مؤثر اقدامات سے ایسی صورتحال سے بچا جا سکتا ہے۔ آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے بھی مطالبہ کرتا ہے کہ بلوچستان میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے مسئلے کو فوری حل کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں