ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ ہجوانی جمالی قبیلے کے دو ونوجوان ہلاک ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے قریب منگولی پولیس تھانے کی حدود قیدی شاخ کے مقام پر گزشتہ شب مسلح افراد نے گھات لگا کر ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے ہجوانی جمالی قبیلے کے دو نوجوان شبیر احمد اور ریاض احمد ہجوانی جمالی کو قتل کرکے فرار ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعدنعشیں ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

