وندر میں جماعت اصلاح المسلمین کی ہفتہ وار تربیتی و روحانی نشست کا انعقاد

لسبیلہ(بیوروچیف) وندر جماعت اصلاح المسلمین وندر برانچ ہفتہ وار تربیتی نشست کا انعقاد، جماعت اصلاح المسلمین برانچ برادیہ کالونی وندر، حسن آباد روحانی طلبہ جماعت اور طاہری فقیر وندر سٹی برانچ کی جانب سے گزشتہ شب ایک مشترکہ ہفتہ وار تربیتی نشست جامع مسجد نور مصطفی (حسن ہوٹل) میں منعقد ہوئی۔ یہ روحانی و تربیتی پروگرام بعد از نمازِ مغرب شروع ہواپروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد نعت و منقبت کا سلسلہ جاری رہا۔ فقیر محمد جمیل، فقیر محمد طاہری اور دیگر عقیدت مندوں نے بارگاہِ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا نشست میں درسِ معرفت فقیر مومن علی طاہری نے دیا، جس میں روحانی اصلاح، باطنی تربیت، سلوک اور شریعت و طریقت کے اہم نکات کو اجاگر کیا گیا۔ شرکاء نے بڑی توجہ سے درس سنا آخر میں مراقبہ و خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا، جس میں امت مسلمہ، ملک کی سلامتی، اور حاضرین کے روحانی ترقی و فلاح کی دعا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں