جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز تجربہ حاصل کرنیکا موقع ثابت ہوئی:فضہ فیاض

لاہور : پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کی کپتان فضہ فیاض نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کے خلاف پانچ میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز قومی ٹیم کے لیے سیکھنے اور تجربہ حاصل کرنے کا بہترین موقع ثابت ہوئی۔

جس میں کھلاڑیوں نے ہر میچ میں بھرپور جذبے اور فائٹنگ سپرٹ کے ساتھ کھیل پیش کیا۔ فضہ فیاض نے کہا کہ بدقسمتی سے سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ بارش کی نذر ہوگیا، تاہم مجموعی طور پر یہ سیریز نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے حوالے سے انتہائی مفید رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں