پہلاٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کے 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی 7 وکٹیں گرگئیں

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا سامنا ہے اور اس کی 5 وکٹیں گرگئی ہیں۔

برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے جا رہے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز کے ہدف کے جواب میں پاکستان نے کھانے کے وقفے تک 3 وکٹ پر28 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں اذان اویس 3، امام الحق 3 اور سلمان آغا بغیرکوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے چوتھے دن کا آغاز اپنی دوسری اننگز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز سےکیا اور پوری ٹیم 181 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کو مجموعی طور پر 210رنز کی برتری ملی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے پانچ خرم شہزاد اور محمد علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہےکہ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 311 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 282 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں