مائیک سمتھ کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنانے کا امکان

لاہور: مائیک سمتھ کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے ۔مائیک سمتھ لیول 4 کوچ ہیں، جو جنوبی افریقہ کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں اور پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق مائیک سمتھ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بیٹنگ کوچ کی ذمے داریاں سنبھال سکتے ہیں، اسد شفیق عبوری بیٹنگ کوچ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔پی سی بی نے مئی میں بیٹنگ کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار دیا تھااور درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 جون تھی۔واضح رہے کہ پاکستان نے رواں ماہ انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں