والد کے انتقال کے بعد میسی اب فٹبال کھیلیں گے یا نہیں؟ غیر یقینی صورتحال

انٹر میامی کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ نے لیونل میسی کے والد خورخے میسی کے انتقال پر کپتان سے دلی ہمدردی اور مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خورخے میسی ہفتے کے روز ارجنٹائن کے شہر روساریو کے ایک اسپتال میں 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

انٹر میامی کے دفاعی کھلاڑی فاکونڈو مورا نے کہا کہ میسی کے والد کے انتقال کی خبر سے پوری ٹیم شدید متاثر ہوئی ہے اور کھلاڑی اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی میسی خود کو دوبارہ ٹیم میں واپسی کے لیے تیار محسوس کریں گے، ساتھی کھلاڑی ان کی حمایت کے لیے موجود ہوں گے۔

کلب کے منیجر گیلرمو ہوئیوس نے بھی واقعے کو ٹیم کے لیے انتہائی تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے صدمے کے دوران الفاظ کم پڑ جاتے ہیں۔

انٹر میامی نے اپنے ہوم گراؤنڈ میں میچ سے قبل خورخے میسی کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جبکہ کھلاڑیوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔

میچ کے دوران شائقین نے میسی کے حق میں نعرے لگائے اور ’فورسا لیو‘‘ کے پیغامات والے پرچم بھی لہرائے۔

میسی کے ٹیم میں دوبارہ شامل ہونے کی تاریخ ابھی واضح نہیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں