کوئٹہ(این این آئی) وفاقی وزیرمملکت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت وجیہہ قمر نے بلوچستان کی خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے حکومت بلوچستان کے پروگرام رائز کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین اس موقع سے بھر پورفائدہ اٹھائیں اور اپنے علاقوں میں رول ماڈل بنیں اوردیگر خواتین کو بھی ہنر،روزگار اور کاروباعر کے مواقع حاصل کرنے کی ترغیب دیں۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد میں بلوچستان کے اضلاع پنجگور، کیچ اور گوادر سے تعلق رکھنے والی 75 خواتین سے ملاقات ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی یہ خواتین حکومت بلوچستان کے رائز پروگرام کے تحت اسلام آباد کے معروف تربیتی ادارے میں پیشہ وارانہ تربیت حاصل کر رہی ہیں تربیت حاصل کرنے والی خواتین بیوٹیشن اور کاسمیٹولوجی کے شعبے میں ایک جامع رہائشی تربیتی پروگرام میں شریک ہیں جس کا مقصد انہیں روزگار،خود روزگاری اور پائیدار ذریعہ معاش کیلئے عملی اور مارکیٹ کی ضروریت سے ہم آہنگ مہارتیں فراہم کرنا ہے پروگرام میں تکنیکی تربیت کے ساتھ عملی تجربے اور شخصیت سازی پر بھی توجہ دی جارہی ہے تاکہ شرکاء کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں،اعتماد اور معاشی خودمختاری کے امکانات کو مزید مضبوط کیا جاسکے۔ملاقات کے دوران خواتین نے اپنے تجربات،مستقبل کی منصوبہ بندی اور اپنی نئی حاصل کردہ مہارتوں کو اپنے علاقوں میں بروئے کار لانے کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اورچیف سیکرٹری بلوچستان کے اس وژن کو سراہا جس کے تحت صوبے کے نوجوانوں اور بالخصوص خواتین کیلئے کاروباری مواقع اور باوقار روزگار کے راستے پیدا کئے جارہے ہیں۔وفاقی وزیرمملکت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت وجیہہ قمر نے رائز پروگرام کے ذریعے نوجوان خواتین کی فنی تربیت اور معاسی با اختیار ی میں حکومت بلوچستان کی دور اندیش سرمایہ کاری کوسراہا انہوں نے تربیت حاصل کرنے والی خواتین پر زوردیا کہ وہ اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اپنے علاقوں میں رول مڈال بنیں اوردیگرخواتین کو بھی ہنر،روزگار اور کاروبار کے مواقع حاصل کرنے کی ترغیب دیں۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر بی آر ایس پی ڈاکٹر طاہر رشید نے نے نوجوانوں کیلئے فنی تربیت اور ذریعہ معاش کے اقدامات کے ذریعے مواقعوں کو وسعت دینے کے حکومت بلوچستان کے عزم کو اجاگر کیا انہوں نے کہا کہ خواتین کو عملی اور مارکیٹ میں قابل قدر مہارتوں سے آراستہ کرنے کیلئے مثبت اثرات نہ صرف انفرادی سطح پر بلکہ انکے خاندانوں اور پوری کمیونٹی تک پہنچتے ہیں۔اس موقع پر شرکاء نے حکومت بلوچستان اور بی آر ایس پی کے اس مشترکہ عزم کی تجدید کی کہ نوجوان خواتین کے لئے ایسے موقع اور راستے پیدا کئے جائیں جو انہیں اعتماد، وقار،معاشی خودمختاری اور پائیدار ذریعہ معاش کے حصول میں مدد فراہم کریں۔

