کوئٹہ(این این آئی) ہزارہ کوئٹہ فٹبال اکیڈمی کے زیراہتمام اور محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے تعاون سے قیوم پاپا فٹبال گراؤنڈ میں جاری پہلا آل بلوچستان مشیر کھیل مینا مجید ویمن لیگ فٹبال کپ اختتامی کی جانب گامزن ہے، گزشتہ روز لیگ مرحلے کے آخری دو میچز کھیلے گئے، پہلا میچ پامیر فٹبال کلب اور ہزارہ کوئٹہ فٹبال اکیڈمی بی کے مابین کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا جبکہ دوسرا میچ ہزارہ کوئٹہ فٹبال اکیڈمی اے اور یوتھ فٹبال کلب کے مابین کھیلا گیا ہزارہ کوئٹہ فٹبال اکیڈمی اے نے صفر کے مقابلے 10 گول سے میچ جیتا، ہزارہ کوئٹہ فٹبال اکیڈمی اے، پامیر فٹبال کلب، سلام فٹبال کلب اور ہزارہ کوئٹہ فٹبال اکیڈمی بی نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، پہلا سیمی فائنل میچ پامیر فٹبال کلب اور سلام فٹبال کلب کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ ہزارہ کوئٹہ فٹبال اکیڈمی اے اور ہزارہ کوئٹہ فٹبال اکیڈمی بی کے مابین کھیلا جائے گا۔

