لارڈز ٹیسٹ؛ انگلینڈ کا پاکستان کو 389 رنز کا ہدف، قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی

لندن: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 389 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی، قومی ٹیم کے تین کھلاڑی محض 14 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔
لارڈز میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے اوپرن اذان اویس 6 رنز، عبداللہ شفیق صفر اور کپتان بابر اعظم 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 208 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، تاہم پہلی اننگز میں برتری کی بدولت پاکستان کو بڑا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عباس ایک مرتبہ پھر پانچ وکٹیں لینے میں کامیاب ہوگئے جبکہ خرم شہزاد اور محمد علی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

انگلش بیٹر ڈین لارینس 54 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔ پاکستان ٹیم کے اوپنر امام الحق انجری کے باعث بیٹنگ نہیں کر سکیں گے۔

لارڈز میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز خراب روشنی کے باعث کھیل جلد ختم کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے انگلینڈ نے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کا آغاز 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 81 رنز سے کیا تھا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 290 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 37.2 اوورز میں 110 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ یوں انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 180 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں