فرانس: میکرون کے نئے دفاتر کی تیاری کیلئے 23 لاکھ یورو مختص

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون تقریباً سات ماہ میں ایلیسی پیلس چھوڑنے والے ہیں اور ان کی روانگی اور نئے دفتر میں منتقلی کی لاگت کا بجٹ پہلے سے مختص کیا جاچکا ہے۔

فرانس کے اگلے سال 2027 کے بجٹ کے مسودے میں، جو فی الحال پارلیمنٹ میں زیر بحث ہے، میں میکرون کو تزئین و آرائش کیے گئے دفاتر میں منتقل ہونے میں مدد کے لیے 23 لاکھ یورو کی فراہمی شامل ہے.

ایک پارلیمانی رپورٹ کے مطابق اس رقم میں اگلے چھ سالوں کا کرایہ، سروس چارجز اور سیکیورٹی بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ سابق فرانسیسی صدور تاحیات مراعات حاصل کرتے ہیں، بشمول پنشن، دفاتر، ایک ڈرائیور اور پولیس تحفظ۔

اس میں انتظامی امور، عملے، سکیورٹی، عمارت کی دیکھ بھال اور مختلف سرمایہ کاری کے اخراجات بھی شامل ہیں جبکہ ایلیزے پیلس میں جیو تھرمل نظام کی تنصیب، عمارت کی تزئین و مرمت اور بڑے باورچی خانوں کی جدید کاری جیسے منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں