انگوراڈہ میں پاک فوج کی جوابی کارروائی، طالبان کی کئی چوکیاں تباہ، متعدد ہلاک

اسلام آباد: پاک فوج نے انگوراڈہ میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا ہے جس کی ویڈیو بھی جاری کردی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی اشتعال انگیزی کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا اور طالبان رجیم کی متعدد چوکیاں تباہ کردی گئیں، پاک فوج نے جنوبی وزیرستان اور پاراچنار سے ملحقہ علاقوں میں متعدد افغان طالبان کی چوکیوں اور فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھاری ہتھیاروں سے کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کو پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور کردیا، پاک فوج کی مؤثر کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے متعدد اہلکاروں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملکی دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں