کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں سی ایم گولڈ کپ کے مقابلے کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔ اسپیشل ہائی سکول گراؤنڈ میں دو میچ کھیلے گئے پہلے میچ میں ینگ سمگلی فٹبال کلب نے دوستین فٹبال کلب کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دے دی جبکہ دوسرے میچ میں حفیظ اللہ فٹبال کلب نے افغان فٹبال کلب سمگلی کو سفر کے مقابلے دو گول سے شکست دے کر میچ اپنے نام کر لیا۔دریں اثناء شاہوانی اسٹیڈیم میں پانچواں آل پاکستان چیف منسٹر گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ بمقام شاہوانی اسٹیڈیم پہلا میچ اسماعیل محمڈن فٹبال کلب بمقابلہ شہید فیصل جان فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ شہید فیصل جان فٹبال کلب نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا

