لاہور(این این آئی)ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو خط لکھ کر پوچھا ہے کہ بھارت ایشیا کپ کی میزبانی سے متعلق فیصلے سے آگاہ کرے۔بھارت ایشیا کپ کی میزبانی میں دلچسپی رکھتا ہے یا نہیں، یا وینیو تبدیل ہوجانے پر بھارت میزبانی سے بھی دستبردار ہوجائے گا، اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل نے بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا کو مکتوب ارسال کرکے وضاحت مانگی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی بورڈ پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے متعلق حکومت سے احکامات لیگا، ایشین کرکٹ کونسل کے تحت ٹی20 ایشیا کپ ستمبر میں کھیلا جائیگا۔بھارتی میڈیا پاکستان بھارت میچ کی ممکنہ تاریخیں دے رہا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی پاک بھارت میچوں کے شیڈول پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

