ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے پلیٹ ڈویڑن کپ ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد (این این آئی)ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کی پلیٹ ڈویڑن کپ کا فائنل پاکستان نے جیت لیا۔پاکستان نے فائنل میں مالدیپ کے خلاف 35 کے مقابلے میں 60 گولز سے کامیابی حاصل کی۔ فائنل مقابلے میں پاکستان نے مالدیپ کو کسی کوارٹر میں برتری نہیں لینے دی۔پاکستان ٹیم چیمپئن شپ کے پلیٹ ڈویڑن کپ میں ناقابلِ شکست رہی۔پاکستان نے فائنل سمیت مسلسل 7 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل جنوبی کوریا میں جاری اس ایونٹ میں پاکستان نے سیمی فائنل میں جاپان کو 39-64 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں