بھارت جنوبی ایشیاء میں نیا نارمل قائم کرنا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت جنوبی ایشیا میں نیا نارمل قائم کرنا چاہتا ہے۔عرب میڈیا کو انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کا نیا نارمل بھارت کے اپنے مفاد میں بھی نہیں اور نہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ 1ارب 70کروڑ لوگوں کا مستقبل نان سٹیٹ ایکٹرز کے ہاتھوں میں نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے دہشت گرد حملے کے بعد نہ شواہد اپنے لوگوں سے شیئر کیے اور نہ ہی پاکستان اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ شیئر کئے،امریکہ نے بھی بھارت کے اس بیان کی توثیق نہیں کی کہ اس پر حملہ باہر سے ہوا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات پاکستان میں ہوئے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ سے لے کر اب تک پاکستان کا یہ موقف ہے کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں