سندھ کے نوجوان کرکٹرز کیلئے لاہور قلندرز میں شمولیت کا سنہری موقع

اسلام آباد (این این آئی)پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اورہائیرایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام سندھ کے نوجوانوں کو کرکٹ کے میدان میں قومی سطح پر جگہ بنانے کیلئے ٹرائلز کا آغاز (آج)جمعرات کوہوگا۔ ایچ ای سی کے ڈائریکٹر سپورٹس جاوید میمن کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی چیمپین ٹیم لاہور قلندرز کے اشتراک سیسندھ کے مختلف شہروں میں لڑکوں اور لڑکیوں کے کرکٹ ٹرائلز کا آغازکراچی میں جامعہ این ای ڈی سے ہوگاجس کے بعد ٹرائلز حیدرآباد، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد، اور سکھر میں بھی منعقد ہوں گے۔ ان ٹرائلز کا مقصد سندھ بھر کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینا ہے۔ ٹرائلز کی افتتاحی تقریب 10 جولائی کو کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقد ہوگی جس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، صوبائی وزیر برائے کھیل و امور نوجوانان سردار محمد بخش خان مہر، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور ڈائریکٹر اسپورٹس ایچ ای سی جاوید علی میمن خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کا کے مطابق سندھ سے پہلے کرکٹ کے ٹرائلز بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں منعقد کیے گئے جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ سندھ کے نوجوان بھی اسی جوش و جذبے سے کرکٹ کے ٹرائلز میں حصہ لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں