نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے فاسٹ باؤلر یش دیال کے خلاف خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ باؤلر یش دیال کے خلاف خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اتر پردیش پولیس نے کرکٹر یش دیال کے خلاف دھوکا دہی، زیادتی اور ذہنی ہراسانی کے الزامات پر مقدمہ درج کیا ہے۔ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق 27 سالہ کرکٹر کے خلاف ایف آئی آر انڈیا پورم تھانے میں اتوار کے روز درج کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ یہ مقدمہ بی این ایس کی دفعہ 69 (شادی کا جھوٹا وعدے سمیت دھوکا دہی کے ذریعے جنسی تعلقات) کے تحت درج کیا گیا۔پولیس کی جانب سے یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب غازی آباد کی رہائشی ایک خاتون نے 21 جون کو انٹیگریٹڈ گریوینس ریڈریسل سسٹم (آئی جی آر ایس) کے ذریعے اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو شکایت دی تھی۔خاتون نے الزام لگایا کہ 5 سالہ تعلقات کے دوران کرکٹر نے اسے جسمانی اور ذہنی طور پر استحصال کا نشانہ بنایا اور اس دوران اس کے خاندان نے بھی اس سے جھوٹے وعدے کیے۔خاتون نے شکایت میں مؤقف اپنایا کہ اس کا کرکٹر کے ساتھ گزشتہ 5 برس سے قریبی تعلق تھا، یش دہال نے شادی کا جھانسہ دے کر میرا جذباتی، ذہنی اور جسمانی استحصال کیا۔متاثرہ خاتون کے مطابق اْسے بعد میں معلوم ہوا کہ کرکٹر دیگر خواتین کے ساتھ بھی اسی طرح کے تعلقات میں ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اوتھل میں ایرانی پیٹرول لے جانے والی موٹرسائیکل میں اچانک آگ بھڑک موٹرسائیکل سوار جھلس گیا
- وائس چانسلر جامعہ تربت کی زیر صدارت اہم اجلاس
- جامعہ بلوچستان کے ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کے واجبات کیلئے 52 کروڑ روپے منتقل، اے ایس اے کا اظہار تشکر
- بلوچستان کے ضلع خاران سے اغوا ہونے والے ڈپٹی کمشنرمنیر احمد سومرو دو ہفتے بعد بازیاب ہوکر خاران پہنچ گئے
- مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے اور ان کے تقدس کو پامال کرنے کی ہر کوشش پوری امت مسلمہ کے خلاف اقدام تصور کی جائے گی،مولانا عبدالرحمن رفیق
- سوررینج کان حادثہ غیر قانونی طور پر بارودی مواد کے استعمال کی وجہ سے پیش آیا
- جمہوری اداروں کا بنیادی فرض ہے وہ عوام میں اپنے حقوق و فرائض کا شعور اجاگر کریں،گورنر بلوچستان
- چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ساؤتھ سے ملاقات
- بلوچستان کی بیٹیاں، عدالتوں میں قانون کی آواز عزم، جدوجہداور انصاف کے سفرمیں ایک روشن مثال
- فرانس میں طلبہ کے احتجاج میں شدت، دو اسکول نذرِ آتش، درجنوں زخمی

