ٹی ٹوئنٹی میں آئرش فاسٹ بولر کا کارنامہ، 5 گیندوں پر 5 وکٹیں لے لیں

ڈبلن (این این آئی)آئرلینڈ کے فاسٹ بولر نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 5 گیندوں پر 5 وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دے دیا۔آئرش فاسٹ بولر کرٹس کیمفر نے منسٹر ریڈز کی نمائندگی کرتے ہوئے نارتھ ویسٹ واریئرز کے خلاف یہ انوکھا کارنامہ سرانجام دیا۔کرٹس کیمفر نے انٹر پروونشل ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کے میچ کے دوران 12 ویں اوور کی چوتھی اور پانچویں گیند پر 2 وکٹیں لیں۔اسی طرح کرٹس کیمفر نے اپنے اگلے اوور کی پہلی، دوسری اور تیسری گیند پر بھی وکٹیں لے لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں