کراچی (پریس نوٹ) کراچی رائٹس آرگنائزیشن کے اراکین مرکزی و مجلس عامہ کمیٹی سعید تنولی، شاہد میاں، راجہ رستم خاصخیلی،نعمان سیٹھی، دیدار بھٹی، قیوم زئی، شبانہ گل، نادرہ پروین، کلثوم چانڈیو، زید عباس، رضی عباس، رشید رضوی، عمیر جتوئی، نعمان مگسی، امداد ساریو، غلام مرید سومرو، اور فرید آرائیں نے مئیر کراچی کی بدعنوانیوں پر بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری سے فوری تحقیقات مئیر شپ سے برطرفی اور ڈپٹی مئیر سلمان مراد بلوچ کو مستقل مئیر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مختلف کراچی اسٹیک ہولڈرز تاجر برادری، اسٹاک ایکسچینج کے نمائندوں، کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن، دی وائس آف کراچی ہیومن رائٹس، کے ایم سی ملازمین کی تنظیموں، سندھ سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن، مسلم لیگ (ن)، پی پی پی سے وابستہ شخصیات، مسلم لیگ فنکشنل اور مختلف جماعتوں سے رابطوں اور تفاصیل حاصل کرنے کے بعد پی پی پی اور جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں اور ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کی مکمل نا اہلی اور کراچی کے عوام سے نورا کشتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل اور کور کمانڈر حکومت سندھ اور بلدیاتی جماعتوں کے کراچی کو لوٹنے جعلسازیوں، نیب زدہ افسران کی اہم عہدوں پر تعیناتیوں اور نیب سے سزا یافتہ افسران کے تنخواہوں کے اجرائرشوت دے کر تکنیکی عہدے پر تعینات ہونے والے کرمنل افسر کی جعلی انٹریز کرکے اٹھارہ گریڈ میں تعیناتی، چاچڑ، کرم اللہ وقاصی، اسلم سموں اور بیشتر کرمنل افراد جو کرپشن پر ایف آئی آر میں مطلوب ہیں۔ ایک کروڑ روپے لے کر فیصل رضوی نامی ہیلی کاپٹر کو دوہرے عدالتی احکامات کے برعکس او پی ایس میں پی ڈی بس ٹرمینل اور پی ڈی اورنگی لگانے، معظم سسٹم، چاچڑ سسٹم افضل زیدی سسٹم کی کھلی کرپشن پر مئیر کی آنکھیں بند ہونا، عدالتی احکامات کے باوجود ٹھیکیداروں کو 25فیصد رقم ادا کرنے، عوام کو انکی ملکیت سے محروم کرنے کے لئے فیصل رضوی کی عدالتوں میں غلط بیانی، جعلی آکشن کی جگہ خالی کرانے کے لئے بھونڈے اور ماضی کی دہشت گردی کے طریقے کے استعمال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہایک مقامی چینل پر فیصل رضوی نے ہزاروں لیزیں مئیر کی جانب سے منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ جبکہ انہیں یہ اختیار ہی نہیں۔ فیصل رضوی کے قریبی ساتھی دعوی کر رہے ہیں کہ دس کروڑ فیصل رضوی اور دس کروڑ مئیر کے نام پر لئے گئے ہیں۔ جبکہ پانچ کروڑ کی ایڈوانس رقم میونسپل کمشنر کے بیٹر نے لی تو کونسل سے جعلی آکشن منظور کراکے مئیر کو بیوقوف بنایا گیا۔ جبکہ آکشن شدہ جگہیں لیز یا عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ اورنگی کے سابق رکن اسمبلی نے بتایا کہ فیصل رضوی CR617میں واضع لکھے ہونے کے باوجود کہ 1977میں کے ڈی اے کا ریکارڈ ضائع ہوگیا اور آخڑی نقشہ پی ڈی کے پاس 1974کا ہے لیکن کیونکہ 1995میں لسانی فسادات میں یہ ریکارڈ بھی جل گیا۔ اس لئے فیصل رضوی کہیں 1972کاااورکہیں 1974کانقشہ پیش کر رہا ہے۔ عدالتوں میں رشوت لے کر اصل مالکان کی جگہ دو نمبر افراد کی حمایت میں بیان دے کر عدالتوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ وکلاء بھی رشوتیں لے رہے ہیں جسکی تصدیق لیزی نے کی۔ جماعت اسلامی کے مرکز ادارہ نور حق بھی گئے ثبوت واٹس اپ پر بھی بھیجے لیکن جماعت اسلامی بھی صرف ڈھکوسلے بازی کر رہی ہے۔ اب مئیر کو کچی آبادی کی بلڈنگوں کے پیچھے لگا دیا گیا ہے۔ یہ لائن بدکردار کرپٹ میونسپل کمشنر، فیصل رضوی، سینئر ڈائریکٹر کچی آبادی نے ڈیل کرکے دی ہے۔ جبکہ منظور کاکا سمیت تمام ایس بی سی اے افسران پیپلز پارٹی کے تھے۔ کچی آبادیوں کو ریگولارائز بھی پی پی پی نے کیا۔ آج کس منہ سے ب ے گھر کرنے اور عمارتیں مسمار کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔ کراچی رائٹس آرگنائزیشن (KRO)نے اظہر نقوی، سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات، فیاض چاچڑ، محسن شیخ، مئیر آفس، ایم سی آفس، پی ڈی اورنگی، پی ڈی بس ٹرمینل، سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم، کنٹریکٹ وکلاء اور اورنگی، نیو کرا چی، بلدیہ ٹاؤن، کاٹیج انڈسٹریز کے بکاؤ مالوں سمیت تمام کیسوں میں مطلوب افراد کو فارغ کیا جائے۔ اسلم سموں کا ڈرائیور اور فیصل رضوی کا ڈیڈ کیڈر کے بعد افسربننا، اسلم سموں کا جعلی ایل پی سیز اور آرڈر لا کر بھرتیاں کرانے کا عمل بھی چیک کیا جائے۔ ہم غلط لیزیں اور حلف نامے کے برعکس لیزوں کی منسوخی کی حمایت کرتے ہیں۔ مئیر کراچی پارٹی کے افراد کو زمینوں پر قبضوں کا لائسنس دے کر بدترین کراچی دشمنی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ سہراب گوٹھ، گڈاپ سمیت متعدد چیئرمین مئیر کی کرپشن سے تنگ ہیں کراچی کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے جعلی افتتاح کرکے بلاول بھٹو کو مئیر بے وقوف بنا رہے ہیں۔ ہم سب مطالبہ کرتے ہیں کہ آصف زرداری سخت ایکشن لیں۔ ورنہ انکا مئیر پی پی پی کا ووٹ بنک ختم کرنے میں پیش پیش ہے کسی کا گھر نہیں چھننے دیں گے۔ مفرور اور ماروائے قانون تنخواہ لینے والا فیصل رضوی ہو یا دیگر ہم قانونی اور ہر طرح سے عوام کے ساتھ ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- فضا علی نے رمضان میں شیطان کی جگہ سنبھال لی، ڈاکٹر نبیہا کے شوہر کا ردعمل وائرل
- ہمارے بعد قیامت ہے
- اور ہم نے نوبل امن انعام کیلئے نامزد کر دیا
- ایران پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی بمباری: خطے کے امن کے لیے ایک خطرناک موڑ
- سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری
- اسٹیٹ بینک نے عارضی طور پر خام تیل، پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کی اجازت دے دی
- ایپل نے 15 گیجٹس خاموشی سے بند کر دیے
- کیا مٹاپے کی ادویات نشے کی لت سے بچنے میں مدد دے سکتی ہیں؟
- بلخ میں طالبان کے گورنر کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرامریکاکومارنے کی دھمکی دی بعدمیں ٹویٹ ہی ڈیلیٹ کردی
- طالبان رجیم کی سرپرستی میں پروان چڑھتی دہشتگردی خطے کے امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ

