کوئٹہ(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئے محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ اہم سیکیورٹی اجلاس میں شرکت کی دورے کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات میں امن و،امان سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا وزیر داخلہ محسن نقوی کو دورے کے اختتام پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی،صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام نے رخصت کیا

