بھارتی ریاستی دہشتگردی کے مزید شواہد منظر عام پر آگئے
آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے کہا کہ 17 اپریل 2025ء کو آزاد کشمیر پولیس نے دہشتگرد ڈاکٹر عبدالرؤف کے افغانستان میں موجودگی کے شواہد پیش کئے تھے، دہشتگرد ڈاکٹر عبدالرؤف کشمیری نوجوانوں کی جہاد کے نام پر ذہن سازی کرکے دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد ڈاکٹر عبد الرؤف کو اس مقصد کے لیے غازی شہزاد (ٹی ٹی آرجے کے ) کی معاونت حاصل ہے، دہشتگرد ڈاکٹر عبدا لرؤف اور غازی شہزاد مل کر شریعت اور جہاد کے نام پر دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔

