عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی بیرون ملک دورے سے واپسی پر ہوگا جب کہ نئے مالی سال کا بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا۔
وفاقی سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے کہا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ البتہ قومی اقصادی کونسل کے اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے،اے پی سی سی کے اجلاس کی تاریخ کا تعین ابھی تک نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات آج پھر ہونگے، مذاکرات میں تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے کو ریلیف دینے پر بات چیت ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال کے بجٹ اہداف اور ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، نئے مالی سال کے بجٹ کو آئی ایم ایف کی مشاورت سے حتمی شکل دی جارہی ہے۔
اس کے علاوہ عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا فیصلہ وزیر اعظم کے بیرون ملک دورے سے واپسی پر ہوگا۔
ذرائع نے کہا کہ نیشنل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس 5جون کو بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، آئندہ مالی سال کا بجٹ بجٹ 10جون کوہی پیش ہوگا، عید کی چھٹیوں کا فیصلہ وزیر اعظم کے بیرون ملک دورہ سے واپسی پر ہوگا۔

