نصیرآباد(این این آئی)محکمہ ایریگیشن نصیرآباد ڈویژن کے ترجمان کے مطابق پٹ فیڈر کینال میں وافر مقدار میں پانی دستیاب ہے ایک مربوط پروگرام کے تحت تمام کینالز میں منصفانہ طور پر زرعی پانی کی تقسیم کا عمل جاری ہے جھڈیر۔نصیر۔بالان۔محبت قیدی۔عمرانی شاخ روپا شاخ مگسی شاخ سمیت دیگر کینالز کے ذریعے پانی فراہم کیا جارہا ہے ایریگیشن ترجمان نے منفی انداز سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی کے احکامات کی روشنی میں تمام کاشتکاروں کو منصفانہ طریقہ کار کے ذریعے پانی کی فراہمی کا عمل جاری ہے جس کی آفیسران خود نگرانی کررہے ہیں تمام کینالز کے ٹیل تک پانی کی فراہمی کے لیے انجنیئرز سرگرم ہیں تمام ذیلی شاخوں کے ٹیل تک ذرعی پانی کی فراہمی محکمہ ایریگیشن کے وڑن کے مطابق ہے اس حوالے سے ایریگیشن انجینیئر اور عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن اس کے باوجود محکمہ ایریگیشن اپنے تمام کاشتکار بھائیوں کو یہ یقین دلاتا ہے کہ پانی کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں اس وقت تک کئی ذیلی کینالز کی ٹیل تک زرعی پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اور مزید کینال کی ٹیل تک پانی کے فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ان تمام اقدامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے انجینیئرز بہتر حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں محکمہ ایریگیشن کی یہی پالیسی رہی ہے کہ تمام کمانڈ ایریا کے کاشتکاروں کو بلا تعصب رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر ان کے جائز حصے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جس پر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اس بابت صوبائی سیکرٹری ایریگیشن صالح محمد ناصر چیف انجینئر کینالز ناصر مجید اور سپرنڈنٹنگ انجینیئر غلام سرور بنگلزئی کے احکامات کی روشنی میں تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں ترجمان نے بتایا کہ قوی امید ہے کہ امسال گزشتہ سال کی نسبت خریف سیزن کی بمپر کرافٹ فصلیں ہوں گی اس سلسلے میں تمام زمیندار اور کاشتکاروں سے التماس کی جاتی ہے کہ وہ پانی کے بے دریغ پانی کے ضیاع کی روک تھام میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ترجمان کے مطابق پنجاب کے علاقے راجن پور میں کچھی کینال کو سیلابی ریلوں سے نقصان پہنچا جس کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

