کوئٹہ (این این آئی) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صوبائی ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ تاجروں کے مسائل پر کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے، آئے روز نت نئے ٹیکسز سے تاجر اب مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتے، لیبر ڈیپارٹمنٹ وغیرہ کے نام پر تاجروں کو ہراساں کرنا اور گرفتاریوں کی دھمکیاں دینا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ہزارہ ٹاؤن کے تاجروں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد میں محمد علی، عقیل حسین، عبدل احمد لالا، شاہ حسین، علی، ابراہیم اور دیگر تاجر شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں تاجروں کو لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے موصول ہونے والے نوٹسز اور چھاپوں نے کاروباری طبقے میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے۔ متعلقہ ادارہ اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے چھوٹے دکانداروں کو نہ صرف غیر ضروری قانونی پیچیدگیوں میں الجھا رہا ہے بلکہ بعض مقامات پر پولیس کے ذریعے گرفتاریوں کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، جو کسی طور بھی مہذب اور قانونی طرز عمل نہیں۔ کاشف حیدری نے کہا کہ حکومت کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ پہلے ہی مہنگائی، کساد بازاری اور بھاری بھرکم ٹیکسوں نے تاجر برادری کو نڈھال کر رکھا ہے، ایسے میں حکومتی اداروں کی یہ پالیسی معیشت کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کسی ایسے عمل کو برداشت نہیں کرے گی جو تاجر برادری کے خلاف دھونس، دھمکی یا جبر کے طور پر استعمال ہو۔ ہم متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر لیبر ڈیپارٹمنٹ کی ان سرگرمیوں کا نوٹس لیں، اور تاجروں کو غیر ضروری ہراسانی سے بچایا جائے۔ بصورت دیگر تنظیم احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے اور حالات کی سنگینی کی
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

