دالبندین (این این آئی)ضلع چاغی میں لوکل سرٹیفکیٹ کے نظام کو نادرا سے منسلک کرکے ایک جدید اور مؤثر سسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس نظام سے نہ صرف عوام کے لیے سہولت میسر آئے گی بلکہ غیر مقامی افراد کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔تفصیلات کے مطابق، ضلع چاغی میں لوکل سرٹیفکیٹس کا اجرا ہمیشہ سے ایک متنازعہ مسئلہ رہا ہے۔ علاقے کے طلبہ اور نوجوان اکثر شکایت کرتے تھے کہ غیر مقامی افراد باآسانی جعلی یا غیرقانونی طور پر لوکل سرٹیفکیٹ حاصل کر لیتے ہیں، جس کے باعث مقامی نوجوانوں کو ملازمتوں اور میڈیکل کی نشستوں پر محرومی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ان مسائل کے پیش نظر، ضلعی انتظامیہ کی خصوصی دلچسپی اور ڈپٹی کمشنر عطاء المنیم بلوچ و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نظام رحیم بلوچ کی قیادت میں ایک جدید سسٹم متعارف کروا کر انسٹال کر دیا گیا ہے۔ اس نئے نظام کے تحت جو بھی شخص لوکل سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دیتا ہے، اس کی نادرا اور الیکشن کمیشن سے آن لائن تصدیق کی جاتی ہے، تاکہ مکمل جانچ پڑتال کے بعد ہی سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے اس سے پہلے، سائل کو خود مختلف دفاتر، خاص طور پر الیکشن کمیشن کے چکر لگانے پڑتے تھے، لیکن اب جدید نظام کے تحت یہ تمام مراحل خودکار طریقے سے مکمل ہوتے ہیں، جس سے عوام کو سہولت میسر آئی ہے۔عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے، ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالودود خان سنجرانی نے لوکل سرٹیفکیٹ آفس کے لیے اے سی، واٹر کولر اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کر دیا ہے، تاکہ سائلین کو دفتر میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔اس کے علاوہ، چیئرمین عبدالودود خان سنجرانی نے اعلان کیا ہے کہ تحصیل نوکنڈی، تحصیل تفتان، تحصیل چاغی اور دالبندین سٹی میں بھی جلد لوکل سرٹیفکیٹ آفس قائم کیے جائیں گے، تاکہ ضلع بھر کے عوام کو ان کے دہلیز پر سہولیات میسر ہوں۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے انھیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے، کیونکہ لوکل سرٹیفکیٹس میں غیر مقامی افراد کی روک تھام علاقہ کے نوجوانوں کے لیے ایک اہم اور مثبت قدم ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- شہید حمید بلوچ اور مزاحمت کی تاریخ
- کوئٹہ پولیس نے تین افراد کی تشدد زدہ نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادیں
- نوتال،نامعلوم مسلح ڈاکووں کی گاڑی پرفائرنگ،خواتین اوربچے بال بال بچ گئے،ڈاکو خواتین سے زیورات،نقدی اور موبائل فون چھین کرفرار
- جھل مگسی میں بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو زخمی کردیا
- ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے غیرقانونی پاکستان داخل ہونے والے 11افغان شہریوں کو گرفتارکرلیا
- نصیرآباد،پولیس نے نہر سے ایک بچے کی نعش قبضے میں لے لی
- صحبت پور،نامعلوم ڈاکو صحافی عبدالطیف سے موٹرسائیکل،نقدی اور موبائل فون چھین کرفرار
- قائم مقام چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصرکی مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت
- فیصل ممتاز راٹھور کا سنٹرل پریس کلب مظفرآباد کا دورہ،نو منتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دی
- شاہد رند کا دالبندین پریس کلب کے صدر حاجی حاجی عبدالستار کشانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

