بولان(این این آئی)یوم استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس کچھی میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کچھی جار اللہ کاکڑ نے کی ریلی میں ضلعی و سول افیسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی یلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کے حق میں نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کچھی جاراللہ کاکڑ، ایس پی کچھی رانا محمد دلاور، اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر قاضی پرویز احمد نے اپنے خطاب میں غاصب بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو غیر قانونی اقدام قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے مقررین نے بھارتی مظالم اور ہٹ دھرمی انتہاء کو چھو رہی ہے آئے روز نہتے کشمیری بھائیوں کو شہید کرکے بھارت نے کشمیر کی جنگ نظیر وادی کو خون کی وادی میں تبدیل کردیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر سطح پر کھڑی ہے اور ان کے جائز حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گی انہوں نے مزید کہا کہ یوم استحصال ہمیں یاد دلاتا ہے کہ بھارت نے کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کو پامال کیا ہے عالمی دنیا خصوصاً اقوام متحدہ خصوصاً انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارتی جارحیت کا نوٹس لیکر کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فیصلے کا اختیار دے تاکہ نہتے مظلوم کشمیری بھارتی مظالم سے آزادی حاصل کرسکیں بعد ازاں ریلی پرامن انداز میں اختتام پذیر ہوئی۔

