کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں ملک بھر سے سینکڑوں پی ٹی آئی کے سیاسی کارکنوں خواتین اور وکلاء کو گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نام نہاد حکومت کا یہ اقدامات بدترین آمریت ہے بیان میں کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا سیاسی کارکن کا بنیادی حق ہے لیکن موجودہ حکومت نے عوام سے پرامن احتجاج کا حق بھی چھین لیا ہے بیان میں کہا کہ ملک بھر سے اطلاعات آرہے ہیں کہ انتظامیہ نے وکلاء کو خواتین کارکنوں کو ھراساں کیا ہے چادر اور چاردیواری کی پامالی کی ہے اس سے قبل پاکستان کے جمہوری تاریخ کا بدترین مثال بیک وقت میں اپنے من پسند جحجز کے ذریعے اپوزیشن لیڈرز قومی اسمبلی سینٹ اور پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن لیڈروں کو سزائیں سنائی گئی ہیں ممبران پارلیمنٹ کو ھراساں کیا گیا انہیں گرفتار کیا گیا اس قسم کا مثال بدترین مارشل لاء میں بھی نہیں ہے بیان میں کہا کہ ماضی میں ذوالفقار علی بھٹو کے پیپلزپارٹی کے دور میں اس وقت کے اپوزیشن لیڈر خان عبدالولی خان کو گرفتار کیا گیا تھا بیان میں کہا کہ آج 5 اگست میں بلوچستان سمیت ملک بھر سے سیاسی کارکنوں وکلاء خواتین کو گرفتار کرنے کی بلوچستان بار کونسل اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے بیان میں مطالبہ کیا کہ ملک بھر سے تمام گرفتار پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے اور پرامن احتجاج جمہوریت کا حسن ہے پرامن احتجاج پر بندش بدترین آمریت ہے جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بیان میں کہا بلوچستان بار کونسل ملک کے اندر آئین کی بالادستی آزاد عدلیہ اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے اپنا جدوجہد جاری رکھے گی

