کوئٹہ(این این آئی)نیشنل پارٹی مری آباد اور ہزارہ ٹاؤن کے زیر اہتمام زاکر حسین ہزارہ کے قتل کے خلاف جمعرات کو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیااحتجاجی سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سنیئر نائب صدر میر شاوس حاصل بزنجو جماعت اسلامی کے صوبائی امیر و رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ مرکزی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ چنگیز حء بلوچ رکن مرکزی کمیٹی ڈاکٹر رمضان ہزارہ عیوض علی کشتمند اور ریاض زہری نے خطاب کرتے ہوئے چوروں کے ہاتھوں ذاکر حسین ہزارہ کے قتل کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دن دہاڑے نوجوان کو گولی مار کر زندگی چھین لی جاتی لیکن انتظامیہ و پولیس خود کو لاتعلق رکھتی ہے۔جو نہ صرف ناقابل افسوس ہے بلکہ شدید طور پر قابل مذمت ہے۔رہنماوں نے کہا کہ اربوں روپے امن و مان کے نام ریلیز کیئے جاتے ہیں کوئٹہ کے ہر چوک میں پولیس و دیگر سیکورٹی ادارے موجود ہیں لیکن پھر بھی عوام کی جان و مال محفوظ نہیں۔رہنماوں نے کہا کہ کچھی سمیت نصیر آباد ڈویژن میں چور سڑکوں میں آتے ہیں اور لوٹ مار کرتے ہیں۔لیکن کوئی روک تھام نہیں رہنماؤں نے کہا کہ جو مینڈیٹ چوری کرکے اسمبلی اور حکومت کو پہنچے ہیں جب سرکاری پوسٹوں میں تعنیاتی پیسوں کے زریعے ہو تب امن نہیں آئے گا بلکہ عوام کا خون بہایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نیٹ ورک بند کرنا اور پانچ بجے کے بعد سفر کرنے کی اجازت نہ دینا حکومت خود کی ناکامی کا اعتراف کررہی ہے۔احتجاجی مظاہرے سے قاتلوں کی جلد گرفتاری اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

