سانحہ 8 اگست کا دکھ آج بھی تازہ،خلا کبھی پر نہیں ہوسکے گا،ڈاکٹر ربابہ بلیدی

کوئٹہ(این این آئی)مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے سانحہ 8 اگست 2016 کوئٹہ کے شہداء وکلاء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے وکلاء ہمارے قومی ہیروز ہیں جن کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی 8 اگست کے حوالے سے جاری اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف وکلاء کا عزم اور قربانی نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ سانحہ 8 اگست کا دکھ آج بھی تازہ ہے اور اس سانحہ کا خلا کبھی پْر نہیں ہوسکے گا یہ سانحہ صرف بلوچستان کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مشترکہ دکھ ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہداء کے ورثاء کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ نے بتایا کہ بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ میں سانحہ کے شہداء کے بچوں کے لیے خصوصی تعلیمی وظائف مقرر کیے گئے ہیں، تاکہ وہ اپنی تعلیم بلا تعطل جاری رکھ سکیں۔ نوجوان وکلاء کو اعلیٰ قانون کی تعلیم کے حصول کے لیے بیف اسکالرشپس فراہم کی جارہی ہیں، تاکہ وہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین تعلیمی مواقع سے استفادہ حاصل کر سکیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی اقدامات شروع کیے ہیں بار ایسوسی ایشنز کے تعاون سے وکلاء کے لیے فلاحی فنڈز کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ مشکل وقت میں وکلاء کو مالی اور پیشہ ورانہ مدد فراہم کی جاسکے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ شہداء وکلاء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور صوبائی حکومت ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں