گوادر(این این آئی) کمشنر مکران قادر بخش پرکانی نے ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن کے ہمراہ گوادر میں تمام لائن ڈیپارٹمنٹس اور دیگر محکموں کے افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کا مقصد ضلع گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، زیر التوا اسکیموں، ملتوی شدہ منصوبوں اور محکمانہ مسائل کا جائزہ لینا تھا۔اجلاس میں کمشنر مکران نے تمام محکموں کے سربراہان سے ان کے دائرہ کار میں درپیش چیلنجز اور جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ لی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر سمیت تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران شریک تھے۔ضلع میں جاری پانی کے بحران پر ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (PHE) مومن بلوچ نے مفصل بریفنگ دی۔ انہوں نے کمشنر کو گوادر میں پانی کے موجودہ ذرائع، تقسیم، ذخیرہ اندوزی، اور ترسیلی نظام سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ کمشنر مکران نے ہدایت دی کہ پانی کی فراہمی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور اس ضمن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس میں جیوانی اور سنٹ سر سمیت دیگر علاقوں کو پانی فراہم کرنے والے موجودہ ذرائع میں ویلیو ایڈیشن اور مزید بورنگ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں محکمہ ایریگیشن، صحت، تعلیم، میونسپل کارپوریشن گوادر، ماحولیات، جیڈا، بی سی ڈی اے، لوکل گورنمنٹ، زراعت، لائیوسٹاک، عمانی گرانٹ اسپتال پسنی، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گوادر، ووکیشنل ٹریننگ سینٹر اور سمال انڈسٹری کے نمائندوں نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی، مسائل اور ترقیاتی پیش رفت پر بریفنگ دی۔گوادر میں بجلی کے بحران کے حوالے سے ایکسین کیسکو آپریشن اور ایکسین کیسکو گریڈ نے ایرانی بجلی کی فراہمی، نیشنل گرڈ سے منسلک امور اور موجودہ بجلی کی طلب و رسد پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس ضمن میں مسائل کے مستقل حل کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محکمہ فشریز کے ڈائریکٹر نے ساحلی پٹی میں ماہی گیری سے متعلق ٹرالنگ کے بڑھتے ہوئے مسائل، مچھلی کی پیداوار میں کمی اور اس کی روک تھام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے مچھلی کے ذخائر کے تحفظ اور پیداوار میں اضافے کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے جیوانی میں بڑی گاڑیوں کے اڈے کے لیے زمین مختص کرنے کا مطالبہ کیا اور جاری اسکیموں پر روشنی ڈالی۔اسی طرح چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پسنی نے پسنی میں درپیش بلدیاتی مسائل اور وسائل کی کمی کی نشاندہی کی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

