دالبندین(این این آئی) سیاسی و قبائلی رہنما نور احمد قمبرزئی نے مطالبہ کیا ہے کہ ریکوڈک مائننگ کمپنی ضلع چاغی کے بے روزگار نوجوانوں کو دیگر اضلاع کے مقابلے میں خصوصی ترجیح دے اور بھرتی کے بعد انہیں اپنے تربیتی مراکز میں ہنر مند بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہنر فاؤنڈیشن، ریکوڈک مائننگ کمپنی کے تعاون سے نوکنڈی میں نوجوانوں کو ہنر سکھا رہی ہے جو ایک خوش آئند اقدام ہے، تاہم اس سہولت کو دالبندین اور ضلع چاغی کے دیگر علاقوں تک بھی توسیع دی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ بے روزگار اور خواہشمند نوجوان مستفید ہو سکیں۔نور احمد قمبرزئی نے بتایا کہ 2028ء میں زیر زمین مائننگ کی پیداوار شروع ہونے کے بعد ریکوڈک مائننگ کمپنی کو کھربوں ڈالر کی آمدنی ہوگی، جس میں سونا اور دیگر قیمتی معدنیات شامل ہوں گی۔ ان کے مطابق، اگر کمپنی اور حکومت چاہیں تو ضلع چاغی کے ہر خاندان کے سربراہ کو ایک لاکھ روپے بھی دیے جائیں تو کمپنی کے خزانے میں کمی نہیں آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ریکوڈک کی پیداوار سے حاصل ہونے والی رقم اتنی خطیر ہوگی کہ اگر اس کا ایک حصہ ضلع چاغی کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے تو کمپنی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

