کوئٹہ(این این آئی) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کاحل دیانتدار،قوم سے مخلص قیادت ہے بارڈربندش،جبری گمشدگیاں،ساحل پرٹرالرمافیا،بدعنوانی،بے روزگاری کاخاتمہ ضروری ہے نوجوانوں کوروزگار،تعلیم اورکھیل کی سہولیات فراہم کیے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین،کوئٹہ میں وفودسے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان موجودہ وقت میں بدترین سیاسی و معاشی بحران کا شکار ہے جس کی بنیادی وجہ حکمرانوں کی نااہلی،کرپشن اورعوامی قیادت کانہ ہوناہے۔اس صورتحال میں جماعت اسلامی کے کارکنان پر پہلے سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام تک پہنچیں اور انہیں باور کرائیں کہ مسائل کا حل اجتماعی جدوجہد اور صالح قیادت کی حمایت میں ہے اور فقط جماعت اسلامی کے ذریعے سے ہو سکتی ہے.سب آزمایے گیے اورفیل وناکام ہوئے اب جماعت اسلامی میدان میں بہترین خدمات بہترین،کارکردگی اورپارلیمانی،دینی، عوامی خدمات،دیانت دارقیادت کیساتھ میدان میں موجودہیں اس ملک کوہمارے بڑوں نے قرآن وسنت کے نفازکیلئے بڑی قربانیوں کے بعدحاصل کیالیکن بدقسمتی سے ایک دن بھی قرآن وسنت کاقانون نافذنہیں رہا،قرآن و سنت سے دوری ہی پریشانی کاسبب ہے جس کے نتیجے میں ملک مسائل وعوام پرزبردستی مسلط اعلیٰ قیادت کرپشن اور نااہلی میں مبتلا ہے اور ملک میں عوام کے مسائل حل کرنے میں وہ مکمل ناکامی سے دوچار ہیں علاوہ ازیں بین الاقوامی سطح پر عزت و وقار کھو بیٹھے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ کارکنان اپنا تعلق قرآن و حدیث سے مضبوط کریں اور عوام کو بھی اس پیغام سے آگاہ کریں تاکہ بلوچستان میں خوشحالی اور امن قائم ہوسکے۔

