تفتان(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کا مولوی کلیم اللہ نورزئی کی شہادت پر احتجاجی اجتماع,تفتان میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولوی کلیم اللہ نورزئی کی شہادت پر جمعیت علما اسلام تفتان کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی ابو ہریرہ مدرسہ تفتان سے شروع ہو کر مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی مین چورنگی پر ایک بڑے اجتماع کی شکل اختیار کر گئی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں، سابق ضلعی امیر مولانا حاجی نجیب اللہ محمد حسنی، مرکزی رہنما سردار عبد الرحیم خلجی، جمعیت علماء اسلام تفتان کے امیر مولانا عبد الشکور محمد حسنی اور قاری عبد الرحمن اہجباڑی نے کہا کہ ضلعی اور تفتان انتظامیہ کی غفلت کے باعث ایک عالم دین کی شہادت واقع ہوئی، جو تفتان کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔مقررین کا کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ چاہے تو ایک گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کرسکتی ہے، مگر دانستہ غفلت اور سستی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید عالم دین کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، جمعیت علماء اسلام اس سانحے کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور ضلعی انتظامیہ کو خبردار کرتی ہے کہ ایک ہفتے کے اندر قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، بصورت دیگر جمعیت علماء اسلام اپنے علماء کے قاتلوں کو خود بھی گرفتار کر کے عوام کے سامنے لا سکتی ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ اگر انتظامیہ قاتلوں کو پکڑنے میں ناکام رہی تو جمعیت علماء اسلام سخت سے سخت موقف اختیار کرے گی۔اجتماع کے اختتام پر مولانا مفتی طیب محمد حسنی نے شہید کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعا کرائی
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- میڈیکل کے سٹوڈنٹس کیلئے خوشخبری ؛ ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن میں توسیع
- بے مقصد کا یہ تماشا
- پاک بھارت مذاکرات کے امکانات؟
- آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور کراچی میں سری لنکا کے قونصل خانے کے اشتراک سے سری لنکن رقص پر مبنی تقریب ’’Kanya‘‘کا انعقاد
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد

