کوئٹہ(این این آئی) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کوئٹہ شہر میں گرین بسز کی تعداد میں کمی کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گرین بسز منصوبے کے تحت شہریوں پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سہولیات فراہم کرنا تھا اور پہلے مرحلے میں 8بسزشہر کے مختلف روٹس پر شروع کی گئی لیکن بدقسمتی سے 30لاکھ سے زائد آبادی کے لیے محض 8بسز کی تعداد انتہائی کم ہے۔ بلیلی پوائنٹ سے نکلنے والی ایک بس تقریباً 20منٹ کے وقفے سے نکلتی ہے اور اس پر 100سے زائد لوگوں کا ہجوم رہتا ہے اور بمشکل چند ہی سواریاں نشستوں پر باقی تمام سواریاں کھڑے رہتے ہیں۔ اوور لوڈ ہونے کے شہر کے دیگر روٹس پر شہری بس سٹاپ پر صرف انتظار ہی کرتے ہیں۔ اسی طرح بسز کے بعض ڈرائیورز، کلینڈرز کی ملی بھگت سے ایک سازش کے تحت اس گرین بسز کو ناکام بنایاجارہا ہے۔ شہریوں سے بدتمیزی، بد اخلاقی، اوور لوڈنگ، جیب کترے اور قانون کی پاسداری نہ کرنے جیسے اقدامات سے شہریوں میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرین بسز کی تعداد میں ہنگامی بنیادوں پر اضافہ کرتے ہوئے روٹس میں توسیع کی جائے بلیلی کی بجائے اسے کچلاک بازار پوائنٹ رکھا جائے اور وہاں سے لیکر کوئٹہ شہر کے دیگر روٹس کو بھی اس میں شامل کیا جائے۔ اور ہر دس منٹ بعد ایک بس چلایا جائے۔ بہترین پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کے لیے ضلعی انتظامیہ اور حکومت آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے گرین بسز کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کرے اورکچلاک تا ہزار گنجی روٹ، کچلاک تا شیخ النہیان ہارٹ ہسپتال ہنہ بائی پاس روٹ، کچلاک تا شیخ زائد ہسپتال مستونگ روڈ روٹ، کچلاک تاتختانی بائی پاس بہ راستہ پشتون آباد یا سرکی روڈ تک اضافہ کیا جائے تاکہ کوئٹہ شہر کے دیگر عوام بھی اس سہولت سے مستفید ہوسکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

