خضدار(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما سردار علی محمد خان قلندرانی کے فرزند اور وائس چیئرمین توتک، میریوسف علی خان قلندرانی کو 17 اگست 2025 کو کراچی میں ان کی رہائش گاہ سے اغوا کیا گیا۔ جمعیت طلباء اسلام (سید عطا اللہ شاہ بخاری یونٹ کوشک) کے عہدیداران نے اس کی مذمت کرتے ہوئے فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے صدر صدام حسین قلندرانی، نائب صدر نوراللہ، بشیر احمد، جنرل سیکرٹری منیر احمد، ترجمان انعام الحسن اور دیگر نے کہا کہ میریوسف نظریاتی کارکن ہیں اور ان کا اغوا خاندان، علاقے اور جماعت کے لیے تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ امن و امان کی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے۔ ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ میریوسف کو بحفاظت بازیاب کیا جائے۔سردار علی محمد خان کے خاندان کو ماضی میں بھی جبری گمشدگیوں کا سامنا رہا ہے،۔ کارکنوں سے دعاؤں اور عملی کوششوں کی اپیل کی گئی ہے۔رہنماؤں نے حکومت سے شفاف تحقیقات اور فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔ جمعیت طلباء اسلام نے کہا کہ وہ ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اور بازیابی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

