کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ میں موبائل فون کمپنیز اور دیگر اداروں کی جانب سے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سے بغیر این او سی لئے کروڑوں روپے لاگت کی سٹرکیں توڑنے کا سلسلہ جاری ہے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملہ اور پولیس اہلکارنے مبینہ طور پر سٹرکیں توڑنے کے عمل کو روکنے کے بجائے اپنی آنکھیں بند کرلیں،صوبائی حکومت بھی خاموش ہے۔کوئٹہ کے بروری روڈ پر سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے سامنے سے بولان میڈیکل کمپلیکس پر ایک موبائل فون کمپنی کی جانب سے بروری روڈ اور اسکے ساتھ بنے فٹ پاتھ کو توڑنے کا سلسلہ جاری ہے اسی طرح حال میں بنائے جانے والی جیل روڈپر گیس کمپنی کی جانب سے سٹرک کو توڑا جارہا ہے اس حوالے سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے کا کہنا تھا کہ سڑکیں توڑنے کے لئے ہم سے اجازت نہیں لی گئی ہے متعلقہ علاقوں کے شہریوں کی جانب سے مطلع کئے جانے کے باوجود کیو ایم سی کے عملے اور پولیس نے روڈ کاٹنے والوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

