لسبیلہ(بیوروچیف) ہندو محلہ میں سرکاری راستے کی بندش اور غیرقانونی اسپیڈ بریکر پر عوامی تشویش میں اضافہ تفصیلات کے مطابق ہندو محلہ میں چند بااثر افراد کی جانب سے کھلی غنڈہ گردی سامنے آئی ہے، جہاں سرکاری روڈ پر بریئر لگا کر راستہ بند کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، مذکورہ افراد نے سڑک کو اپنی جاگیر تصور کرتے ہوئے نہ صرف راستہ بند کیا، بلکہ اگلی گلی میں غیر معمولی اسپیڈ بریکر بھی تعمیر کر دیا، جس سے علاقے میں رہائش پذیر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ:بڑے اسپیڈ بریکر کی وجہ سے ٹوڈی کار، چنگچی رکشہ، اور موٹر سائیکلیں گزرنے سے قاصر ہیں۔اس مشکل کے باعث لوگ متبادل گلی جو اب بند کر دی گئی ہے سے آمد و رفت کرتے تھے۔بریئر لگنے سے لوگوں کو بڑی مشکلات پیش ہوتی ہے۔عوامی حلقوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ، چیئرمین میونسپل کمیٹی سید سومار شاہ کاظمی، اور چیف آفیسر حاجی محمد خان دوداسے اپیل کی ہے کہ:ہندو محلہ میں سرکاری راستے پر لگے بریئر کو فوری طور پر ہٹایا جائےغیرقانونی اسپیڈ بریکر کومسمار کیا جائےآئندہ ایسی خلاف ورزیوں پر قانونی کارروائی کی جائے تاکہ سرکاری راستے عوام کے لیے کھلے رہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

