لسبیلہ(بیوروچیف) ہندو محلہ میں چند بااثر افراد کی جانب سے سرکاری روڈ پر بریئر لگا کر راستہ بند کرنے کا معاملہ تاحال حل نہ ہو سکا۔ سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا میں متعدد بار خبریں نشر ہونے کے باوجودضلعی انتظامیہ کی خاموشی پر شہری حلقوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ان بااثر افراد نے گلی بند کر کے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے، جبکہ انتظامیہ تماشائی بنی ہوئی ہے۔ مکینوں کے مطابق روڈ بند کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا جو کہ قانون کی کھلی خلاف ورزی ہےاوتھل کے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اوتھل حاجی محمد خان دودا اور دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر سرکاری روڈ بحالکروایا جائے اور قانون توڑنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ شہری سکون کا سانس لے سکیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- بلوچستان میں بدامنی کی ذمہ داری حکمرانوں کی غلط پالیسیوں پر عائد ہوتی ہے، حافظ منیر حسین احمد
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ملک فدا الرحمٰن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
- بلوچستان میں 250افرادگاڑیوں کی منفرد نمبر پلیٹس کے شوقین نکلے
- دہشتگرد عناصر ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں، سیدال خان ناصر
- بلوچستان اپیکس کمیٹی کا اجلاس دہشتگردی کے مکمل خاتمے، پائیدار امن کے قیام اور بلوچستان کے روشن مستقبل کی جانب ایک فیصلہ کن پیش رفت ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان
- صدر ٹرمپ کی حیرت اور ایرانیوں کے آنسو
- صدر ٹرمپ اور ہمارے حکمران
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد …(2)
- پاکستان، قطر کا امریکا اور ایران سے رابطہ، جنگ روک کر معاہدے کے تحت مذاکرات پر زور
- فرانس کا آبنائے ہرمز کے بجائے شام کے راستے تیل و گیس کی ترسیل میں کا منصوبہ

