ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نصیرآباد ربی کینال میں زرعی پانی کی بندش کے خلاف زمیندار اور کسان سراپا احتجاج قومی شاہرار کو بلاک کر دیا سندھ اور بلوچستان کے درمیان چلنے والی ٹریفک معطل ہزاروں گاڑیوں کی قطریں لگ گئی زرعی پانی بند کرکے کسانوں اور زمینداروں کو خودکشی کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے پانی کی بندش سے اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہاہے نصیرآبادمیں زرعی پانی کو سیاسی انتقامی کارروائی کے تحت استعمال کیا جارہاہے زمینداروں کا خطاب انتظامیہ سے طویل مذاکرات کے بعد احتجاج ختم قومی شاہراہ کھول دی گئی نصیرآباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی ربی کے مقام پر پانی کی بندش کے خلاف زمینداروں اور کسانوں نے سینکڑوں کی تعداد میں قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر سندھ اور بلوچستان کے درمیان چلنے والی ٹریفک کو بند کر دیا جس کے باعث ہزاروں چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کی قطریں لگ گئی شدید گرمی میں مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس موقع پرزمیندار کسان اتحاد کے صدر میر دین محمد گرانی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصیرآبادربی کینال میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت زرعی پانی بند کرکے زمینداروں اور کسانوں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے گرین بلیٹ کو تباہ کیا جارہاہے ربی کینال مین کھبی بھی پانی بند نہیں کیا گیا مگر موجود دور میں پانی بند کرکے معاشی قتل کیا گیا زرعی پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے زرعی پانی کو بطورسیاسی انتقام استعمال کرنا نہایت افسوس ناک عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جاے وہ کم ہے بعد ازیں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی ایریگشن کے افسران نے زمینداروں سے کامیاب مذاکرات کرکے قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

