لسبیلہ :مسلسل بارشوں سے سیلابی صورتحال، لنڈا ندی کا متبادل راستہ بھی خطرے میں کراچی-کوئٹہ روڈ بند ہونے کا خدشہ

لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش) منگل کی صبح سے شروع ہونے والی بارش بدھ کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہی جس کے باعث اوتھل اور مضافاتی علاقوں کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، ندی نالوں میں شدید طغیانی ہے، اور پہاڑوں سے سیلابی ریلے اتر رہے ہیں۔لنڈا ندی کا متبادل راستہ بھی بہنے کے خطرے سے دوچار ہے، جس سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کراچی-کوئٹہ قومی شاہراہ ایک بار پھر بند ہو سکتی ہے یاد رہے کہ 2022 کے سیلاب میں یہی پل بہہ گیا تھا اور سڑک کی بندش سے ہزاروں مسافر شدید متاثر ہوئے تھے۔مزید تشویشناک بات یہ ہے کہ پہاڑوں میں بارشوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے 2022 کا بائی پاس راستہ اس وقت خستہ حال ہے متبادل راستہ بند ہونے کی صورت میں مسافروں کو شدید پریشانی ۔سامناہوگااوتھل کے عوامی حلقوں نے محکمہ این ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ صورتحال مزید خراب ہونے سے روکی جا سکے اور شہریوں و مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں