اوتھل و گردونواح میں بارش جاری،نشیبی علاقے زیر آب، مسلسل بارش سے کچے مکانات کی چھتیں ٹپکنے لگیں

اوتھل (این این آئی)اوتھل اور گردونواح میں گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے شدید بارش جاری،نشیبی علاقے زیر آب، مسلسل بارش سے کچے مکانات کی چھتیں ٹپکنے لگیں۔ نظام زندگی مفلوج، مشرقی اور شمالی پہاڑوں پر شدید بارشوں کے سبب ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا سنگین خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ 2022 میں اوتھل شہر کو ڈبونے والا لنڈا ڈھورا ایک بار پھر بپھر سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صدرمقام اوتھل اور گردونواح میں گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے شدید بارش جاری،نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔شہر کیمشرقی اور شمالی پہاڑوں پر شدید بارشوں کے سبب ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا سنگین خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ 2022 میں اوتھل شہر کو ڈبونے والا لنڈا ڈھورا ایک بار پھر بپھر سکتا ہے۔اور لنڈا ڈھورا میں سیلابی کھرڑی ندی سے آنے شروع ہوگئے ہیں اورنیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کی نااہلی کے سبب مین قومی شاہراہ پر برساتی نالے لنڈھا ڈھورا پر پل تین سالوں میں نہیں بن سکا۔جو 2022 کے سیلاب کے دوران سیلاب کی نظر ہوگیا تھا۔اگر مزید سیلابی ریلے آئے تو اوتھل سے قومی شاہراہ بند ہونے کا خطرہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام کو بارش کے دوران ندی نالوں سے مکمل احتیاط برتنے اور خطرناک علاقوں سے دور رہنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے تاکہ جان و مال کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔ یہ سیلابی صورتحال مقامی معیشت، زراعت اور لوگوں کی روزمرہ زندگی پر گہرے منفی اثرات مرتب کرنے کا خدشہ رکھتی ہے۔ انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لیے الرٹ پوزیشن پر ہیں اور فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی بڑے سانحے سے بچا جا سکے۔ واضح رہے کہ 2022 میں ہونے والی شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے شدید سیلابی ریلے نے اوتھل شہر کے بیشتر محلوں اور اس کے مضافاتی علاقوں کو تباہ و برباد کردیا تھا۔جس کا خوف شہریوں کے دل میں ابھی تک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں