لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش) لسبیلہ میں ماوے اور گٹکے کا بے انتہا استعمال نوجوان نسل کے لیے تباہی کا سبب بنتا جا رہا ہے۔ اسکول و کالج کے طلبہ، کم عمر بچے اور نوجوان اس نشے میں مبتلا ہو چکے ہیں، جس سے نہ صرف ان کی صحت تیزی سے خراب ہو رہی ہے بلکہ تعلیم اور اخلاقی اقدار بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ماوے اور گٹکے کا دھندہ کھلے عام جاری ہے، جبکہ یہ کاروبار کرنے والے لوگ راتوں رات امیر ہو رہے ہیں۔ گلی محلوں میں، بازاروں میں اور اسکولوں کے آس پاس یہ زہریلی اشیاء آسانی سے دستیاب ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ سب کچھ ضلعی انتظامیہ کی ناک کے نیچے ہو رہا ہے، لیکن کارروائی کے بجائے خاموشی اختیار کی جا رہی ہے۔عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ گٹکے اور ماوےکے خلاف کوئی مؤثر کارروائی نہیں ہو رہی، جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ ضلعی انتظامیہ یا تو لاچار ہو چکی ہے

