خضدار(این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی نیشنل پارٹی پی ٹی آئی کی جانب سے دو ستمبر کو کوئٹہ میں بی این پی جلسے کے اختتام پر دھماکہ اور اس میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور آٹھ ستمبر کو آل پارٹیز کی جانب سے احتجاج شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کال کے دوران گرفتاریوں لاٹھی چارج اور تشدد کے واقعات کے خلاف خضدار میں ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت بی این پی کے سابق ممبر قومی اسمبلی میر عبدالروف مینگل مرکزی رہنما لعل جان بلوچ نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر رئیس بشیر مینگل عبدالوہاب غلامانی کررہے تھے جب کہ ریلی میں بلوچستان نیشنل پارٹی نیشنل پارٹی اور پی ٹی آئی کے مرکزی اور ضلعی عہدیداروں سمیت ورکروں نے شرکت کی ریلی میں پارٹی ورکروں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر صوبائی حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کے نعرے درج تھے خضدار پریس کلب کے سامنے ریلی سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق ممبر قومی اسمبلی عبدالروف مینگل غلام نبی ایڈووکیٹ نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر رئیس بشیر احمد مینگل بی ایس او کیعدنان کریم بلوچ شکیل بلوچ پی ٹی آئی کے امان اللہ محمد حسنی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ دو ستمبر کا واقعہ انتہائی دلخراش اور قابل مذمت ہے حکومت اپنی نا اہلی اور عوام دشمن پالیسیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے سیاسی عمل کو بزور طاقت کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے ماضی میں بھی سامراجی قوتوں کا مقابلہ کیا آئندہ بھی کریں گے مقررین کہا کہ موجودہ حکومت اپنی خود ساختہ حکمرانی کو طول دینے کے لئے کیا کچھ نہیں کررہی صوبے میں تمام ادارے مفلوج ہیں بد امنی کا عالم تو یہ ہے کہ کسی کی جان و مال محفوظ نہیں شاہراہیں سرشار بند ہو جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ نہ صرف ایک سیاسی جماعت پر حملہ تھا بلکہ بلوچستان کے عوام کی پرامن جدوجہد کو دبانے کی ایک مذموم کوشش تھی۔ اس نازک موقع پر دنیا بھر سے ملنے والی حمایت اور ہمدردی نے ہمیں یہ یقین دلایا ہے کہ ہماری آواز تنہا نہیں، اور عالمی برادری بلوچستان کے عوام کی مشکلات اور سیاسی جدوجہد سے باخبر ہیمیر عبدالرؤف مینگل نے مزید کہا کہ اس حملے کا مقصد بی این پی کو خوفزدہ کرنا اور عوام کو ان کے آئینی و جمہوری حقوق سے دور رکھنا تھا، مگر ہماری تحریک نہ پہلے جھکی ہے اور نہ اب جھکے گی۔ ہم پرامن سیاسی جدوجہد کو جاری رکھیں گے اور عوام کی نمائندگی کا فریضہ نبھاتے رہیں گیانہوں نے ان تمام سیاسی جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے بی این پی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ میر عبدالرؤف مینگل نے کہا کہ جمہوریت میں اختلافِ رائے ہوتا ہے لیکن دہشت گردی کی مذمت میں تمام جمہوری قوتیں متحد ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- سب سے بڑی مردم شماری: انڈیا میں ایک ارب سے زائد افراد کا شمار کیسے ہو گا؟
- ہسپتال میں تمام ایمرجنسی سروسز بلا تعطل 24 گھنٹے جاری ہیں،ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ
- صحبت پور کے قریب ایک گھر میں آگ لگنے سے مال مویشی موٹر سائیکل نقدی زیورات اور اناج گھریلو سامان جل کر خاکستر
- تمبو،ڈیرہ مراد جمالی اور ڈیرہ بگٹی مختلف واقعات فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت دو افراد زخمی
- عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے 1139کے قریب پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر
- خضدار میں ایکسائز کی کاروائی 20 کلوگرام چرس برآمد کر لی
- اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری کی جانب سے صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ
- بارکھان سمیت پسماندہ علاقوں کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
- ‘پاکستان چائنا انویسٹمنٹ سیمینار 2026” محض ایک رسمی اجتماع نہیں بلکہ یہ نئی معاشی ترقی اور تبدیلی کا آغاز ہے، گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل
- نقل مافیا کے خلاف سخت ایکشن، سندھ حکومت نےبڑا فیصلہ کر لیا

