حب (پ ر) بلوچستان کابینہ کے 92 ویں اجلاس میں ضلع حب کے علاقے ساکران کو باقاعدہ طور پر تحصیل کا درجہ دے دیا گیا۔ یہ اہم فیصلہ صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو بلوچستان، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میر علی حسن زہری کی بھرپور کاوشوں اور عوامی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔ساکران، جو کہ تین یونین کونسلوں پر مشتمل ہے، اب ایک علیحدہ تحصیل کے طور پر شناخت حاصل کر چکا ہے۔ اس فیصلے سے مقامی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور لوگ اپنے دیرینہ مطالبے کی منظوری پر شکر گزار ہیں۔علاقہ مکینوں، قبائلی رہنماؤں اور مختلف سیاسی و سماجی حلقوں نے اس اقدام کو ساکران کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے سنگِ میل قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میر علی حسن زہری نے ایک بار پھر اپنے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر کے عملی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔اس موقع پر عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور میر علی حسن زہری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ساکران کو تحصیل کا درجہ ملنے کے بعد علاقے میں انتظامی، تعلیمی اور ترقیاتی سہولتوں میں نمایاں بہتری آئے گی، جس کے نتیجے میں عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں گے۔یہ فیصلہ نہ صرف علاقے کی سیاسی اور سماجی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ آنے والے وقتوں میں ساکران کو ترقی کے نئے راستوں پر گامزن کرنے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، ترجمان صدر آصف علی زرداری و صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولوں، جمہوریت اور ملی یکجہتی کی بات کی ہے اور ہماری سیاست کا محور عوامی خدمت اور مسائل کو حل کرنا ہے۔آج ضلع حب کے اہم علاقے ساکران کو تحصیل کا درجہ یا گیا ہے۔ یہ فیصلہ علاقے کی ترقی و خوشحالی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ اس سے ساکران میں انتظامی، تعلیمی دیگر سہولتوں میں مزید بہتری آئے گی اور یہاں کے عوام تحصیل کا درجہ پانے کے بعد نہایت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساکران کو تحصیل کا درجہ ملنا یہاں کے عوام کے لئے تحفہ ہے۔ساکران کے عوام نے ہم پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے شکر الحمداللہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ضلع حب کو مثالی ضلع بنا کر دم لیں گے اور اس سلسلے میں مزید کوششیں جاری رکھیں گے۔ میر علی حسن زہری نے مزید کہا کہ ہم نے مختصر عرصے میں چالیس برسوں سے نظر انداز کئے گئے ضلع حب کو مثالی ضلع بنانے کے لئے دن رات کوششیں کی ہیں اور ان کوششوں کے نتائج عوام کے سامنے ہیں۔ جن علاقوں میں آج سے قبل کوئی بنیادی سہولت میسر نہیں تھی ہم نے عوام کے تعاون اور اللہ کی مدد سے تمام بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ ضلع بھرمیں صحت، پینے کے صاف پانی،سیوریج، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، سڑکوں کی مرمت و تعمیر، نوجوانوں کے لئے روزگار اور کھیلوں کے میدان آباد کرنے جیسے بڑے بڑے عوامی منصوبے شروع کئے جن سے حب کے عوام بھرپور استفادہ کر رہے ہیں۔ میر علی حسن زہری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریاتی اور جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے جہاں عام کارکن اور عہدیدار کو یکساں عزت و احترام حاصل ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

