پشاور(این این آئی)صوبائی وزیر خوراک محمد ظاہر شاہ طورو نے شیخ ملتون ٹاؤن فیز ٹو میں 752 ملین روپے کی لاگت سے انفراسٹرکچر بحالی کے عظیم منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ یہ منصوبہ شیخ ملتون اور ملحقہ شہری علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی ڈھانچے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔افتتاحی تقریب میں علاقہ مکینوں، بلدیاتی نمائندوں، اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ منیجنگ ڈائریکٹر اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹیز خیبر پختونخوا مختیار احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چیئرمین نیبرہوڈ کونسل شیخ ملتون، ارسلان خان نے منصوبے کے آغاز کو ”علاقے کی تقدیر بدلنے والا قدم” قرار دیتے ہوئے وزیر خوراک کا شکریہ ادا کیا۔ شیخ ملتون ٹاؤن کے عوام گزشتہ کئی برسوں سے علاقے میں بنیادی سہولیات کی کمی اور بوسیدہ انفراسٹرکچر کی شکایات کر رہے تھے۔ ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے عوامی مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میگا پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے، جو علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔منصوبے کے تحت علاقے میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، نکاسی آب کے نظام کی بہتری، گلیوں کی پختگی، اور دیگر شہری سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔ اس منصوبے سے نہ صرف عوامی مشکلات میں کمی آئے گی بلکہ روزمرہ زندگی میں نمایاں بہتری بھی متوقع ہے۔وزیر خوراک محمد ظاہر شاہ طورو نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہہماری حکومت تمام تر وسائل عوامی خدمت کے لیے وقف کر رہی ہے، اور انشائاللہ ہم ہر محکمے میں بہتری لا کر عوام کو سہولیات فراہم کریں گے۔ منصوبے کے آغاز پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا اور حکومتی اقدام کو سراہا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ برسوں بعد ان کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے، اور امید ہے کہ منصوبہ جلد مکمل ہو کر ان کی زندگیوں میں بہتری لائے گا۔یہ منصوبہ نہ صرف شیخ ملتون بلکہ مردان کے دیگر شہری علاقوں کے لیے بھی ترقی کی راہیں کھولنے میں معاون ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

