لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش) لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں ضلعی انتظامیہ کی مبینہ نااہلی اور فوڈ گودام میں سامان کی ذخیرہ اندوزی نے عوامی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر فوڈ گودام میں امدادی سامان سے بھرے کنٹینرز اور ٹرک سامان اتارتے ہیں، لیکن یہ اشیاء مستحقین تک پہنچنے کے بجائے گوداموں میں سڑتی رہتی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اکثر رات کے وقت خاموشی سے یہ سامان مخصوص اور من پسند افراد میں تقسیم کرتی ہے، جبکہ بیشتر مستحقین محروم رہ جاتے ہیں۔ عوامی شکایات کے مطابق گودام کے اندر ناقص انتظامات اور ایکسپائر اشیاء کی بدبو اتنی شدید ہے کہ چند منٹ بھی وہاں ٹھہرنا ممکن نہیں۔عوامی حلقوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر کنٹینرز اور ٹرکوں کے ذریعے روزانہ امدادی سامان آ رہا ہے، تو یہ مستحق افراد تک کیوں نہیں پہنچ رہا؟ آیا اس عمل میں بدعنوانی شامل ہے یا مجرمانہ غفلت؟وتھل کے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی وفاقی وزیر نواب جام کمال خان عالیانی اور سیکریٹری پارلیمانی امور میر زرین خان مگسی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ:فوڈ گودام میں موجود تمام امدادی سامان کی مکمل انکوائری کروائی جائے سامان فوری طور پر مستحق اور غریب عوام میں شفاف طریقے سے تقسیم کیا جائے۔ایکسپائر اور خراب اشیاء کو تلف کر کے آئندہ شفاف نظام متعارف کرایا جائے۔

